Gas Leakage Web ad 1

اسرائیل کے ایران پر شدید حملے، سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخمی، اہلیہ شہید ہوگئیں

0

اسرائیلی فوج نے رات گئے ایران پر شدید حملے کیے، جن کے نتیجے میں سپریم لیڈر کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخمی ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

اسرائیلی حملے میں تہران میں کمال خرازی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ سرکاری انفراسٹرکچر پر بھی حملے کیے گئے۔ زخمی ہونے کے بعد ڈاکٹر خرازی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایران جنگ جاری رکھنےکے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ایران اور حزب اللہ نے ان حملوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل فائر کیے، جس کے باعث دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں میزائل گرنے سے مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

خطرے کے سائرن بجنے پر بنکرز کی طرف بھاگنے والے افراد میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 6 اسرائیلی زخمی جبکہ ایک ہلاک ہو گیا، جبکہ بنکرز کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب ایک امریکی اخبار کے مطابق امریکا مشرق وسطیٰ میں اے 10 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کو دگنا کرنے جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.