Gas Leakage Web ad 1

گنگارام اسپتال انتظامیہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ میں ہوش رباانکشاف

0

لاہور کے گنگارام اسپتال میں پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ کمیٹی کے مطابق گنگارام اسپتال کے بلڈ بینک میں شام اور رات کے اوقات میں بلڈ ٹرانسفیوژن آفیسر اور نرس کی تعیناتی نہیں تھی، اور عملے کی عدم دستیابی کی وجہ سے سیکیورٹی گارڈ بلڈ بینک پر تعینات تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

طیارہ گرکر تباہ، 29 افراد ہلاک

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلڈ بینک میں رات کے اوقات میں تعینات عملہ اپنی ڈیوٹی مکمل نہیں کرتا، جبکہ واقعے میں ملوث سیکیورٹی گارڈ بلڈ بینک پر تعینات تھا۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ بلڈ بینک ڈائریکٹر آف بلڈ ٹرانسفیوژن کے زیر انتظام ہے اور گنگارام اسپتال نے صرف بلڈ بینک کو جگہ فراہم کی ہے، جبکہ اسٹاف کی فراہمی کی ذمہ داری بلڈ ٹرانسفیوژن کے ادارے کی ہے۔

کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کہا کہ تمام شفٹوں میں بلڈ ٹرانسفیوژن آفیسرز، نرسز اور لیب ٹیکنیشن فراہم کیے جائیں اور جو عملہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مزید یہ کہ بلڈ بینک کے تمام اسٹاف کی تعیناتی بلڈ ٹرانسفیوژن کے ادارے کے ذریعے یقینی بنائی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.