Gas Leakage Web ad 1

اٹلی میں 12 ٹن چاکلیٹ سے بھرا ٹرک چرالیا گیا

0

یورپی ملک اٹلی میں چوری کی ایک انوکھی واردات سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس چوری میں نہ تو کوئی قیمتی طلائی زیورات ہٹائے گئے اور نہ ہی بڑی نقد رقم چرائی گئی، بلکہ یہ چوری مشہور چاکلیٹ "کٹ کیٹ” کی ہوئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کٹ کیٹ سے بھرا ایک ٹرک اٹلی سے پولینڈ جا رہا تھا کہ راستے میں اس سے 12 ٹن چاکلیٹ چوری ہو گئی، جس کی مقدار 4 لاکھ 13 ہزار سے زائد بارز پر مشتمل تھی۔

دودھ کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

کمپنی نے چوری سے متعلق بیان میں کہا کہ ہم عوام کو کٹ کیٹ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں، اور چوروں نے واقعی اسے سنجیدگی سے لیا ہے۔ کمپنی نے مزید کہا کہ مجرموں کے غیر معمولی ذوق کی ہم تعریف کرتے ہیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ کارگو کی چوری ہر سائز کے کاروبار کے لیے ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔

یہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہو گئی۔ ایک صارف نے دو سے تین کٹ کیٹ بارز کی جڑی ہوئی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ چور پوری زندگی ایسے کٹ کیٹ کھا سکتا ہے۔ ایک اور صارف نے میم شیئر کیا جس میں ایک شخص کو چاکلیٹ کے ارد گرد گھرا ہوا دکھایا گیا ہے۔

کمپنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر بھی پیغام جاری کیا اور بتایا کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر چوری کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.