اسلام آباد: وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کی جانب سے رواں سال کے دوران حاصل کی گئی تنخواہوں اور دیگر مالی فوائد کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق اس مالی سال میں وفاقی کابینہ کے ارکان بشمول مشیر اور معاونین نے تنخواہوں اور الاؤنس کی مد میں مجموعی طور پر 40 کروڑ 72 لاکھ 16 ہزار روپے وصول کیے ہیں۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر چین روانہ
اس کے علاوہ وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کے لیے 100 سے زائد گاڑیوں کے استعمال، مرمت اور پٹرول پر 26 کروڑ 64 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سال وفاقی کابینہ کے ارکان، مشیران اور معاونین خصوصی کے لیے مجموعی طور پر 68 کروڑ 87 لاکھ 27 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔