وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے اور آن لائن کلاسز کی طرف منتقل نہیں ہو رہے۔
آئی پی ایل کے مہنگے ترین آسٹریلوی آل راؤنڈر کو بولنگ سے روک دیاگیا
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش تدریسی سرگرمیوں کی مدت کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، تعلیمی ادارے ہفتے میں پانچ دن کھلے رہیں گے اور کلاسز فزیکل ہوں گی، ہائبرڈ نظام نافذ نہیں ہوگا۔
رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں پانچ روزہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور تعلیمی ادارے ہفتے میں چار دن کھولنے کا نوٹیفکیشن بھی جعلی ہے۔
وزیر تعلیم نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں میں حاضر ہوں اور پڑھائی میں حصہ لیں، کیونکہ معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔