اوگرا نے ملک میں ایل پی جی کی اضافی قیمت وصول کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور تمام کمپنیوں کو سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ کر دی ہے۔
صحافی مطیع اللہ جان کے کیس میں اصل منشیات فرانزک رپورٹ گم ہو گئی
اوگرا کے ترجمان کے مطابق ایل پی جی سیکٹر کی مانیٹرنگ سخت کر دی گئی ہے اور ملک بھر میں فیلڈ انسپکشنز شروع کر دی گئی ہیں تاکہ مارچ 2026 کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنائی جا سکے۔ تمام صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی اس حوالے سے کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی مارکیٹ میں اوورچارجنگ برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمت فی کلو 225 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے باوجود مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 400 سے 450 روپے فی کلو وصول کی جا رہی ہے، اور 2665 روپے والے گھریلو سلنڈر کی قیمت 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔