Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

0

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہیں پیٹرول پر 95 روپے اور ڈیزل پر 203 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس ہفتے مزید 56 ارب روپے کا بوجھ خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران جنگ میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچوں پر حملوں کو فوری روکا جائے: جی 7 ممالک کا مطالبہ

وزیراعظم نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 544 روپے ہونی چاہیے تھی، تاہم حکومت اسے 322 روپے میں فراہم کر رہی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 790 روپے فی لیٹر بنتی تھی مگر حکومت اسے 335 روپے میں عوام کو دے رہی ہے۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کے لیے عوام کا معاشی تحفظ سب سے اہم ہے، دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں دوگنا ہو چکی ہیں مگر حکومت نے مہنگائی کے اس دباؤ کو عوام تک منتقل ہونے سے روکا ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان سفارتی سطح پر مسلسل متحرک ہے اور ملک بیک وقت دو محاذوں پر کامیابی سے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ خطہ اور دوست ممالک تباہ کن جنگ سے محفوظ رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد بار ایران اور خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے تفصیلی بات چیت کی ہے اور پاکستان کی سفارتی کوششیں صرف بین الاقوامی سطح تک محدود نہیں بلکہ اسے ایک مذہبی فریضہ بھی سمجھا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسحاق ڈار بھرپور محنت اور خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اس عمل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.