موبائل اسپیڈ میں زبردست اضافہ، 5جی استعمال کرنے کا آسان طریقہ جانیں!
موبائل اسپیڈ میں زبردست اضافہ: 5جی استعمال کرنے کا آسان طریقہ
دنیا بھر میں 5 جی ٹیکنالوجی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور صارفین جدید اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی 5جی سروس متعارف ہو چکی ہے جو نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ کرتی ہے بلکہ کم تاخیر، بہتر کال کوالٹی اور زیادہ مستحکم کنکشن بھی فراہم کرتی ہے۔
سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت مقرر، خریداری شروع کرنے کا اعلان کر دیا
تاہم ماہرین کے مطابق بہت سے صارفین اپنے 5جی سپورٹڈ ڈیوائسز سے مکمل فائدہ نہیں اٹھا پاتے کیونکہ اکثر ڈیوائسز میں یہ فیچر پہلے سے فعال نہیں ہوتا۔ خوشخبری یہ ہے کہ چند آسان سیٹنگز کے ذریعے اسے فوری طور پر فعال کیا جا سکتا ہے۔
**آئی فون صارفین کے لیے طریقہ کار:**
اگر آپ ایپل آئی فون استعمال کر رہے ہیں تو سب سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ آپ 5جی کوریج والے علاقے میں موجود ہیں۔ پھر درج ذیل اقدامات کریں:
1. سیٹنگز کھولیں
2. سیلولر پر جائیں
3. سیلولر ڈیٹا کلیکشن منتخب کریں
4. وائس اینڈ ڈیٹا پر ٹیپ کریں
5. یہاں 5 جی آٹو یا 5 جی آن منتخب کریں
ماہرین کے مطابق 5 جی آٹو بیٹری کی بچت کے لیے بہتر رہتا ہے کیونکہ یہ ضرورت کے مطابق نیٹ ورک خودکار طور پر تبدیل کرتا ہے۔