خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کے انکلوژرز کو 1992 کے عالمی کپ میں پاکستان کو تاریخی فتح دلانے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پیٹرولیم قیمتیں حلال یا حرام ایڈجسٹمنٹ؟ مزمل اسلم کا دلچسپ اور سخت ردعمل
محکمہ کھیل کی جانب سے ارسال کی گئی سمری صوبائی حکومت نے باقاعدہ طور پر منظور کر لی ہے۔ حکام کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کپ کے اختتام کے بعد اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژرز کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں سے منسوب کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 1992 کے عالمی کپ میں پاکستان کی قیادت کپتان عمران خان نے کی تھی، جبکہ فاتح ٹیم میں جاوید میانداد، وسیم اکرم، عاقب جاوید، انضمام الحق، سلیم ملک، اعجاز احمد، عامر سہیل، رمیز راجہ، مشتاق احمد، اقبال سکندر، معین خان، زاہد فضل اور وسیم حیدر شامل تھے۔
ڈائریکٹر جنرل کھیل تاشفین حیدر کے مطابق اس منصوبے پر ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے بعد باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا۔