Gas Leakage Web ad 1

کراچی میں ایک نیا قبرستان بنانے جارہے ہیں جس سے شہریوں کو آسانی ہوگی: مرتضیٰ وہاب

کراچی میں ایک نیا قبرستان بنانے جارہے ہیں جس سے شہریوں کو آسانی ہوگی: مرتضیٰ وہاب

0

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں ایک نیا قبرستان قائم کیا جائے گا جس سے شہریوں کو سہولت حاصل ہوگی۔

Gas Leakage Web ad 2

کے ایم سی آفس میں پریس کانفرنس کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے کمرشل ایریاز کی حالت کافی خراب تھی، اور بلدیہ عظمیٰ کراچی مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اولڈ سٹی ایریا میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے کیے جائیں گے۔

این ٹی ایس ٹیسٹ میں 40 فیصد نمبر لینا اہلیت کیلئےلازمی شرط ہے، سپریم کورٹ

میئر کراچی نے کہا کہ لی مارکیٹ، کھجور مارکیٹ، میٹھادر اور کھارادر کے علاقوں میں بھی ترقیاتی کام کیے جائیں گے، اور شہر کی مختلف مارکیٹوں پر ایک ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کراچی شہر پر مجموعی طور پر 68 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، اور شہر کے لیے 1058 اسکیمیں طے کی گئی ہیں جن میں سڑکوں اور پرانی عمارتوں کی مرمت شامل ہے۔ ٹاؤنز کی اندرونی گلیوں میں بھی ترقیاتی کام کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہوں۔

میئر کراچی نے بتایا کہ گل پلازہ کے اطراف کے علاقوں میں بھی ترقیاتی کام شروع ہونا تھے، لیکن بدقسمتی سے گل پلازہ کا واقعہ پیش آیا، ورنہ وہاں کام شروع ہو چکا ہوتا۔ کڈنی ہل پارک پر پرندوں کی ایوری پر کام شروع کیا جا چکا ہے جو شہر کا سب سے بڑا پارک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں ایک نیا قبرستان بنانے کا منصوبہ ہے، جو شہریوں کے لیے آسانیاں فراہم کرے گا۔ نیا قبرستان میمن گوٹھ روڈ پر دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا، اور نئے قبرستانوں پر 43 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ عظیم پورہ انٹر سیکشن پر بھی کام کا آغاز ہو چکا ہے، اور عظیم پورہ کے سگنل کو ختم کرنے کے لیے وہاں فلائی اوور بنایا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.