اداکارہ یشما گل نے اپنی قریبی دوست ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے رمضان شو میں شرکت کے دوران فون کال پر ایک مداح نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی سے متعلق سوال کیا کہ آپ ہانیہ عامر کی بیسٹ فرینڈ ہیں، کیا آپ ہمیں ان دونوں کی شادی کے بارے میں بتا سکتی ہیں؟
جڑواں شہروں میں یوم القدس ریلیاں، غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیا گیا
اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ کسی کی شادی کا معاملہ ذاتی ہوتا ہے اور صرف وہی لوگ اس بارے میں بات کر سکتے ہیں جن کی شادی ہو رہی ہے ۔
یشما گل نے مزید کہا کہ مجھے ہانیہ اور عاصم کی شادی کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو دونوں سٹارز خود اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس کا اعلان کریں گے ۔
اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی دعا ہے کہ ہر شخص کو اچھا اور عزت والا جیون ساتھی ملے اور سب کی اچھی جگہ اور وقت پر شادی ہو جائے ۔