Gas Leakage Web ad 1

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب، مراد سعید اور ذلفی بخاری سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 برس قید کی سزا

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب، مراد سعید اور ذلفی بخاری سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 برس قید کی سزا

0

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کے کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے 47 اشتہاری ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔

Gas Leakage Web ad 2

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اپنے فیصلے میں اشتہاری ملزمان کو قید کی سزا کے ساتھ ساتھ 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی اور ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت سے سزا پانے والوں میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب اور راشد شفیق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہباز گل، ذلفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضیٰ، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا اور اعجاز خان جازی بھی سزا یافتہ ملزمان میں شامل ہیں۔

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سزا پانے والے ملزمان جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ اور آرمی میوزیم پر حملوں میں ملوث پائے گئے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ نے ان ملزمان کو پرتشدد احتجاج کی منصوبہ بندی میں ملوث مرکزی ملزمان قرار دیا۔

فیصلے کے مطابق ملزمان پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت 118 ملزمان پر دسمبر 2024 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ مقدمے میں اب تک استغاثہ کے کل 44 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ 118 ملزمان میں سے 18 دوران ٹرائل عدالت سے مسلسل غیر حاضر پائے گئے جبکہ 29 ملزمان مقدمے کے اندراج کے بعد کبھی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 47 اشتہاری ملزمان کا علیحدہ ٹرائل چلایا گیا۔ پراسیکیوشن نے رواں سال 6 جنوری کو اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے انکوائری تشکیل دی اور 8 جنوری کو 47 مفرور ملزمان کا اشتہار جاری کیا گیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اشتہاری ملزمان کو 7 دن کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا موقع دیا گیا تاہم عدالتی احکامات اور اشتہار جاری ہونے کے باوجود کوئی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.