راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی یافتہ 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی اس کارروائی کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو گھیر کر بھرپور کارروائی کی۔
موٹاپے سے نجات دلانے میں مددگار آسان عادات
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع بسیما میں بھی آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کا سراغ لگا کر مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے اور سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔