ایک بھارتی شخص نے دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔
الیکٹرونکس سے دلچسپی رکھنے والے 24 سالہ کرن پاٹل نے محض 0.98 انچ سائز کی یہ آرکیڈ مشین تیار کی ہے جس میں کلاسک گیم اسپیس انویڈرز چلتا ہے۔
اے ٹی ایم پر کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بنا کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ مشین 0.98 انچ بڑی، 0.6 انچ لمبی اور 0.59 انچ چوڑی ہے۔ اس میں چار بٹن نصب ہیں۔
کرن پاٹل نے بتایا کہ انہوں نے متعدد الیکٹرانکس منصوبے بنائے ہیں لیکن یہ ان کا پہلا گیمنگ آرکیڈ پروجیکٹ ہے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کی اس تخلیق کو دنیا کی سب سے چھوٹی آرکیڈ مشین قرار دے دیا ہے۔