برطانیہ کے جنگی جہاز خلیج عرب سے واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
اماراتی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے خلیجِ عرب سے اپنے جنگی جہاز واپس بلاتے ہوئے بغیر عملے والی کشتیوں اور ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سمندری نگرانی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ بحرین میں برطانوی فوجی ہیڈکوارٹر بدستور فعال رہے گا۔
حکومت نے ملک میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 1980 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ خلیج عرب میں کوئی برطانوی جنگی جہاز مستقل طور پر موجود نہیں ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق آخری برطانوی مائن سوئیپر بھی مارچ میں بحرین سے روانہ ہوگا جبکہ برطانوی فریگیٹ گزشتہ سال کے آخر میں واپس بلایا جا چکا ہے۔
اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ میں کمی کے باعث برطانوی بحریہ کو جنگی جہازوں کی محدود دستیابی کا سامنا ہے۔