شوکت خانم کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف نے بانی پی ٹی آئی کی صحت میں بہتری کا اعلان کر دیا
اکشے کمار اپنی زندگی کے کس واقعے پر اب تک شرمندہ ہیں؟
شوکت خانم اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ان کی بینائی میں بھی واضح بہتری دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے 40 منٹ تک تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں لاہور کے ریٹینل اسپیشلسٹ ڈاکٹر خرم بھی شامل تھے۔
ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ گزشتہ روز دوپہر کو بھی بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا گیا اور ڈاکٹروں نے اب تک کیے گئے علاج اور آئندہ اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مزید علاج شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں جاری رہے گا اور ہیلتھ کیئر میں متعلقہ ڈاکٹروں کو حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔