لاہور کے بعد کوئٹہ میں بھی آج بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے

لاہور کے بعد کوئٹہ میں بھی آج بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے

0

لاہور کے بعد کوئٹہ میں بھی آج سے بسنت کا تہوار روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

کوئٹہ میں بسنت کی تیاریاں عروج پر ہیں اور 13، 14 اور 15 فروری کو شہر رنگوں میں نہائے گا۔ پتنگ مارکیٹوں میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بچے، نوجوان اور بزرگ پتنگیں، مضبوط ڈور اور رنگین دھاگے خریدنے میں مصروف ہیں اور ہر کوئی آسمان کو رنگوں سے بھرنے کے لیے پُرجوش ہے۔

بلوچستان میں کینسر کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ تشویش کا باعث بن گیا

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قائم پتنگ بازار خریداروں سے بھر گئے ہیں اور دکاندار کہتے ہیں کہ اس بار بسنت کا جوش پہلے سے زیادہ ہے۔ نوجوان اپنی مہارت دکھانے کے لیے بے تاب ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ لاہور کی طرز پر کوئٹہ میں بھی باقاعدہ سرکاری سطح پر بسنت فیسٹیول منعقد کیا جائے تاکہ نوجوان محفوظ اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔

سماجی حلقوں نے احتیاط کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ماضی میں ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈور سے قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور چھتوں سے گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ سخت نگرانی اور واضح ایس او پیز نافذ کیے جائیں جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ہوائی فائرنگ اور کیمیکل لگی ڈور سے مکمل گریز کریں تاکہ بسنت خوشیوں، رنگوں اور حفاظت کے ساتھ منائی جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.