پاکستان اگلا جاپان نہیں بن سکا، بنگلادیش بھارت آگے نکل گئے: احسن اقبال

پاکستان اگلا جاپان نہیں بن سکا، بنگلادیش بھارت آگے نکل گئے: احسن اقبال

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان اگلا جاپان نہیں بن سکا جبکہ بنگلادیش اور بھارت بھی ہم سے آگے نکل گئے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور تحریک انصاف قیادت آمنے سامنے

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ترقی ممکن نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں سپریم کورٹ آف پاکستان نسلہ ٹاور کو گرا دیتی ہے اور بنی گالہ کو 10 لاکھ روپے میں ریگولرائز کر دیتی ہے، عدلیہ کا ایک جماعت کے ساتھ ایک اور دوسری کے ساتھ مختلف رویہ نظر آتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ خود پارلیمنٹ بن کر قانون سازی کرنا چاہتی رہی۔

احسن اقبال نے کہا کہ وہ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں، انہیں چور کہا جاتا رہا اور جھوٹے مقدمے میں اڈیالا جیل کے اسی سیل میں ڈالا گیا جہاں اب وہ خود موجود ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.