سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ڈیڑھ سال میں 25 مرتبہ عمران کا چیک اپ کروایا

سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ڈیڑھ سال میں 25 مرتبہ عمران کا چیک اپ کروایا

0

راولپنڈی: سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے ڈیڑھ سال کے دوران عمران خان کا 25 مرتبہ میڈیکل چیک اپ کروایا۔

29 اگست 2025 کو بینائی کم ہونے کی شکایت پر پہلی بار پمز کے شعبہ امراضِ چشم کے سربراہ ڈاکٹر عارف نے عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کیا، جس کے بعد جنوری میں دو مرتبہ مزید آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔

میانوالی نے 4 سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نہ آسکی: مریم نواز

عبدالغفور انجم نے 16 جنوری کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا چارج چھوڑنے کے روز بھی پمز کی تین رکنی ٹیم سے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کروایا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم پر غفلت کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.