ڈھاکا: بنگلادیش کے عام انتخابات میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش پر دو افراد کو الگ الگ 2، 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
بنگلادیش کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے بعد پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ یہ انتخابات اس تحریک کے 18 ماہ بعد ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں شیخ حسینہ کے دو دہائیوں پر محیط اقتدار کا خاتمہ ہوا۔
میانوالی نے 4 سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نہ آسکی: مریم نواز
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق سراج گنج 4 میں 22 سالہ روبیل حسین نے بیرون ملک مقیم ووٹر کا ووٹ ڈالنے کی کوشش کی، جس پر اسے حراست میں لے کر سمری کورٹ میں پیش کیا گیا۔
اسی طرح جھالاکاٹھی 2 میں ایک 34 سالہ خاتون کو جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش پر 2 سال قید اور 50 ہزار ٹکہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔