پی ٹی آئی نے عمران خان کی صحت سے متعلق احتجاج کی کال دے دی

پی ٹی آئی نے عمران خان کی صحت سے متعلق احتجاج کی کال دے دی

0

پشاور:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے صوبے بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔

جنید اکبر کے مطابق نمازِ جمعہ کے بعد خیبر پختونخوا کے تمام پریس کلبز کے سامنے پارٹی کارکنان اور عوام عمران خان کی صحت سے متعلق تشویشناک صورتحال کے خلاف احتجاج کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سنگین انکشافات، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

صوبائی صدر نے کہا کہ کارکنان اور عوام بڑی تعداد میں شریک ہو کر اپنے قائد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم اپنے لیڈر کے لیے باہر نکلے، عمران خان نے ہماری خاطر قید کاٹی، اب ہماری باری ہے کہ ہم ان کی صحت کے لیے آواز بلند کریں۔

پی ٹی آئی قیادت نے کارکنان کو پرامن احتجاج کی ہدایت کی اور بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.