Gas Leakage Web ad 1

سولر پینلز صارفین کے بعد حکومت کی عام صارفین کو بھی جھٹکا دینے کی تیاری

سولر پینلز صارفین کے بعد حکومت کی عام صارفین کو بھی جھٹکا دینے کی تیاری

0

ٹیرف اور فکسڈ چارجز میں ردوبدل سے متعلق حکومتی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی سماعت مکمل ہو گئی ہے، اور فیصلہ اعداد و شمار کے جائزے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاور ڈویژن حکام کے مطابق فیصلے کے بعد صنعتی سیکٹر کا ٹیرف 4 روپے 4 پیسے کم ہو جائے گا، جبکہ پہلی بار بلنگ سائیکل میں صنعت پر عائد 101 ارب روپے کی کراس سبسڈی صفر ہو جائے گی۔ اس وقت صنعتی سیکٹر گھریلو صارفین کو 101 ارب روپے کی کراس سبسڈی دے رہا ہے، کمرشل صارفین 90 ارب روپے اور جنرل سروسز صارفین 35 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔

عالمی جریدہ نے پاکستان کے افغان سرحدی بندش کے فیصلے کو بہترین حکمت عملی قرار دے دیا

حکام نے بتایا کہ نیٹ میٹرنگ صارفین نے مجموعی طور پر 35 ارب یونٹ بجلی پیدا کی، اور اگر یہ صارفین گرڈ پر ہوتے تو 3 روپے فی یونٹ کا فرق پڑتا۔ ٹی ڈی ایس اور کراس سبسڈی کی مد میں صارفین پر اب بھی 614 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ہے، جبکہ ٹیرف ڈیفرنشل کی مد میں بڑے صارفین پر 453 ارب روپے کا بوجھ موجود ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ جس کا جو بوجھ ہے، اسی پر ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ فکسڈ چارجز کو 7 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کر دیا گیا ہے، اور نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد 94 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ ملک میں صنعتی پہیہ چلانے کے لیے ٹیرف میں کمی ناگزیر ہے، اس وقت خطے میں پاکستان کا صنعتی ٹیرف سب سے زیادہ ہے۔ ٹیرف ری اسٹرکچرنگ کے بعد صنعتی سیکٹر کا ریٹ ساڑھے 11 سینٹ تک آئے گا، جبکہ تین سالہ پیکج سے فائدہ اٹھانے کی صورت میں یہ ساڑھے 10 سینٹ تک آ جائے گا۔

حکومت کی جانب سے ماہانہ 300 اور 700 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز کی نئی شرحیں تجویز کی گئی ہیں۔ ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے سے 300 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے جائیں گے، جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 سے 500 روپے تک فکسڈ چارجز لگائے جائیں گے۔

مزید یہ کہ ماہانہ 400 سے 700 یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ ٹیرف میں 49 پیسے سے 1 روپے 53 پیسے تک کمی کی تجویز ہے، اور صنعتی شعبے کے لیے فی یونٹ ٹیرف میں 5 روپے تک کمی کی جا رہی ہے۔

اس ری اسٹرکچرنگ کے بعد صنعت، کمرشل اور گھریلو صارفین پر ٹیرف کا بوجھ کم کرنے اور کراس سبسڈی کے نظام کو درست کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.