Gas Leakage Web ad 1

خواجہ آصف نے محمود اچکزئی کے پاک فوج سے متعلق بیان کو انتہائی غیر ذمے دارانہ قرار دے دیا

خواجہ آصف نے محمود اچکزئی کے پاک فوج سے متعلق بیان کو انتہائی غیر ذمے دارانہ قرار دے دیا

0

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن محمود خان اچکزئی کے پاکستان فوج سے متعلق بیان کو بڑا غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ لیڈر آف اپوزیشن نے کہا کہ پاکستان کی فوج صرف چار ضلعوں کی فوج ہے، اس سے بڑا غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں ہو سکتا۔

10 نئی سیاسی جماعتیں ابھر کر سامنے آئیں اور 45 لاکھ نئے ووٹرز ہیں: الیکشن کمشنر بنگلادیش

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی سے اس قسم کے بیانات کی توقع نہیں کی جا سکتی تھی، اس وقت پاکستانی فوج کا تشخص قومی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں تین ہزار ایک سو اکتالیس اہلکار شہید ہوئے، اور کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے افسران اور جوان بھی اس قربانی میں شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.