امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کے خاندان سے وابستہ کرپٹو کرنسی کمپنی نے اربوں ڈالر کمائے ہیں۔
ٹرمپ خاندان سے منسلک کرپٹو کرنسی کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل نے محض 16 ماہ میں اربوں ڈالر کی کمائی کر کے سیاسی اور مالی حلقوں میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔
پاک فضائیہ کی جانب سے فضائی مشق گولڈن ایگل کا انعقاد، جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ
امریکی میڈیا کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل کی قیادت صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اسٹیو وٹکوف کے بیٹے زیک وٹکوف کر رہے ہیں۔
زیک وٹکوف نے اب تک ٹرمپ اور وٹکوف خاندانوں کو کم از کم 1.4 ارب ڈالر ادا کیے ہیں، جس میں سے 1.2 ارب ڈالر صرف ٹرمپ خاندان کو دیے گئے، جبکہ 2.25 ارب ڈالر کے پیپر گینز اس کے علاوہ ہیں۔
اخبار کے مطابق یہ رقم صدر ٹرمپ کی ریئل اسٹیٹ اور گالف امپائر کی 2010 سے 2017 تک کی کمائی کے برابر ہے۔
رپورٹس کے مطابق وٹکوف خاندان نے اب تک اس کمپنی سے 20 کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔