Gas Leakage Web ad 1

پاک فضائیہ کی جانب سے فضائی مشق گولڈن ایگل کا انعقاد، جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ

پاک فضائیہ کی جانب سے فضائی مشق گولڈن ایگل کا انعقاد، جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ

0

پاک فضائیہ کی جانب سے ساؤتھ زون میں فضائی مشق گولڈن ایگل کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر کے مطابق سدرن ایئر کمانڈ کے دائرہ اختیار میں فضائی مشق گولڈن ایگل کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا، مشق میں پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں کو منظم انداز میں بروئے کار لایا گیا اور جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

عوام سے 11 روپے میں بجلی خرید کر عوام کو ہی 40 روپے میں فروخت کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ علی ظفر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ذریعے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا، مشق کے حربی مرحلے میں فرسٹ شوٹ، فرسٹ کل صلاحیت رکھنے والے لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا گیا جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر رینج ایئر ٹو ایئر میزائلوں سے لیس تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طیارے توسیع شدہ رینج کے ایئر ٹو گراؤنڈ اسٹینڈ آف ہتھیاروں اور انتہائی درست نشانہ سازی کی صلاحیتوں سے بھی لیس تھے، کارروائیوں کو ایئر ٹو ایئر ریفیولرز اور ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹمز جیسے فورس ملٹی پلائرز کی معاونت حاصل رہی، جن کے ذریعے دشمن کے مراکز کو نہایت درستی اور مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی مشق کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ان آپریشنز سے جنگی حالات میں پاک فضائیہ کی تیز رفتار آپریشنز کی صلاحیت کی توثیق ہوئی، مشق نے پاک فضائیہ کو متحد کمانڈ اینڈ کنٹرول کے تحت جدید فضائی جنگی تصورات کی توثیق کا موقع فراہم کیا، جبکہ مشق گولڈن ایگل کی کامیاب تکمیل پاک فضائیہ کی ہمہ وقت جنگی تیاری برقرار رکھنے کا واضح ثبوت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.