اسلام آباد میں اب بغیر رجسٹریشن کے ٹیکسی سروسز چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کی باضابطہ رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت تمام ڈرائیورز اور گاڑیوں کی معلومات جمع کی جائیں گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام ٹیکسی سروسز کے سی ای اوز سے رابطہ کریں۔
لاہور: بسنت کے دوران چھت سے گر کر جاں بحق ہونے والے صحافی زین ملک کی نماز جنازہ ادا
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلیں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔ تمام غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹل آٹومیشن کے تحت ہوگی اور اسلام آباد پولیس کو بھی تمام ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی۔
رجسٹریشن کے بعد ڈرائیور کے لیے مسافروں کی تفصیلات ایپ پر اپلوڈ کرنا لازمی ہوگی، اور مسافر کے شناختی کارڈ نمبر کے اندراج کے بغیر ڈرائیور کو سواری لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت کے مطابق کل سے باضابطہ رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔