لاہور ٹریفک پولیس 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنے گی، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی

لاہور ٹریفک پولیس 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنے گی، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی

0

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس لاہور کے لیے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے، جبکہ پہلے مرحلے میں صرف لاہور میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے۔

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 20 ارب ڈالر کے 10 سالہ پروگرام پر عمل درآمد کا اعادہ

نوٹیفکیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں بھی ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائے گا، جبکہ تیسرے مرحلے میں صوبے کے دیگر اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز بھی کیا جائے گا جو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی، الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پیٹرول کی مد میں لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.