غزہ میں اسرائیل کی بمباری ،107فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی بمباری ،107فلسطینی شہید

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کرکے 24 گھنٹوں میں مزید 107 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔مصر اور غزہ کے درمیان رفح کراسنگ پر بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی۔غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی شہدا ء کی مجموعی تعداد27 ہزار947 ہوگئی۔ اب تک 67 ہزار 550 افراد زخمی ہوئے ہیں۔غزہ اور اس سے ملحقہ علاقوں پر بمباری کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں پناہ گزین کیمپوں پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔غربِ اردن میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل حد سے بڑھ گیا ہے۔ان کا یہ بیان سفارتی حلقوں میں غیر معمولی سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ امریکا نے 7اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کی کارروائیوں پر براہِ راست تنقید سے گریز کیا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتِ حال تقاضا ہے کہ لڑائی بند ہو اور فلسطینیوں کے حالات بہتر بنانے پر توجہ دی جائے۔
