Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد کو جدید شہر بنانے کا منصوبہ؛ وزیر داخلہ کا شنگھائی اربن پلاننگ ہیڈکوارٹر کا دورہ

اسلام آباد کو جدید شہر بنانے کا منصوبہ؛ وزیر داخلہ کا شنگھائی اربن پلاننگ ہیڈکوارٹر کا دورہ

0

وفاقی وزیر داخلہ **محسن نقوی** نے دارالحکومت اسلام آباد کو جدید شہر بنانے کے منصوبے کے تحت **شنگھائی اربن پلاننگ ہیڈکوارٹر** کا دورہ کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

رجب بٹ اور ندیم مبارک پر جوا ایپ کی پروموشن کے کیس سے متعلق بڑی پیشرفت

شنگھائی شہری منصوبہ بندی کی سربراہ **چن** نے ان کا استقبال کرتے ہوئے شہر کی ماسٹر پلاننگ، ترقیاتی منصوبوں اور شہری سہولیات کی تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ کو شنگھائی کی تیز رفتار ترقی اور مربوط نظام سے آگاہ کیا گیا، جس میں ویڈیوز اور ماڈلز کے ذریعے شہر کے ترقیاتی سفر کی نمائش بھی شامل تھی۔

محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معلومات کو یکجا کرنے کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ **”شنگھائی تیز ترین ترقی کی ایک مثال ہے، جس سے ہر شہر کو سیکھنا چاہیے۔ ہم اسلام آباد کو بھی شنگھائی کی طرز پر ترقی دینا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔”**

دورے کے اختتام پر وزیر داخلہ نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات درج کیے۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی موجود تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.