Gas Leakage Web ad 1

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کب کہاں جائیں گے؟ دورۂ کراچی کا شیڈول جاری

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کب کہاں جائیں گے؟ دورۂ کراچی کا شیڈول جاری

0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا **سہیل آفریدی** کے **9 تا 12 جنوری** تک کراچی اور حیدرآباد کے دورے کا شیڈول جاری ہو گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ان کا دورہ **9 جنوری، جمعہ** کو کراچی پہنچنے سے شروع ہوگا۔ پہلے روز وہ انصاف ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کریں گے، اس کے بعد کراچی پریس کلب کا دورہ کریں گے۔

ماضی کی ناکام کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی کا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر زور

دوسرے روز وہ کراچی سے **حیدرآباد** جائیں گے، جہاں حیدرآباد بار ایسوسی ایشن سے خطاب کریں گے اور ایک اسٹریٹ موومنٹ میں بھی شریک ہوں گے۔ تیسرے روز وہ واپس کراچی میں کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے ہمراہ پارٹی کے سینیئر رہنما **سلمان اکرم راجا، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان** بھی ہوں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات **شفیع جان** نے بتایا کہ اس دورے میں پارٹی کے جیل میں قید رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور پارٹی قیادت سے ملاقاتیں بھی شامل ہوں گی، نیز وزیراعلیٰ سندھ سے باضابطہ ملاقات کا بھی پروگرام ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ دورہ سیاسی جدوجہد کے لیے پارٹی کارکنان کو متحرک کرنے اور عمران خان سمیت تمام قید قیادت کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.