پیسہ ہر صوبےکے پاس ہے، صرف کام کرنےکی نیت اور ارادےکی کمی ہے: مریم نواز

پیسہ ہر صوبےکے پاس ہے، صرف کام کرنےکی نیت اور ارادےکی کمی ہے: مریم نواز

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبوں کی ترقی کے لیے مالی وسائل کی کمی نہیں بلکہ کام کرنے کے ارادے اور نیت کی کمی اصل مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی گورننس ہی بہترین سیاست ہے، کیونکہ سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔

سانحہ 9 مئی کی اپیلوں پر سماعت کے لیے 2 رکنی بینچ تشکیل

لاہور میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں دوسرے صوبوں کے مریضوں کا علاج ہو رہا ہے اور دیگر صوبوں کے طلبہ بھی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ پنجابی، سندھی یا پختون کی تفریق نہیں کرتیں، کیونکہ ایسا کرنا ملک کو کمزور بناتا ہے۔

انہوں نے اپنے دور میں کی گئی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پنجاب میں سفارش کلچر کو ختم کر دیا ہے اور کسی کو سفارش پر تقرری نہیں دی۔ ان کے مطابق، سی سی ٹی وی کی نگرانی اور دیگر اقدامات کی وجہ سے صوبے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری بھی بہتر ہوئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.