وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

0

وینزویلا کے سیاسی بحران اور حالیہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.63 فیصد کی گراوٹ کے بعد 60.37 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی 0.70 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 56.92 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

پنجاب: تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کی خبریں بے بنیاد قرار

دوسری جانب، وینزویلا پر دو روز قبل ہونے والے امریکی حملے کے بعد معزول صدر نکولس مادورو کو حراست میں لے کر طیارے کے ذریعے نیویارک منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نکولس مادورو کو آج نیویارک کی وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی جیسے سنگین الزامات کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

خطے میں جاری اس سیاسی بے یقینی اور شدید کشیدگی کے نتیجے میں عالمی توانائی کی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال اور قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا رجحان پایا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان واقعات کے عالمی معیشت اور تیل کی ترسیل پر طویل مدتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.