پنجاب: تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کی خبریں بے بنیاد قرار

پنجاب: تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع کی خبریں بے بنیاد قرار

0

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسکول اور کالجز 12 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جو سوشل میڈیا پر چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے گردش کر رہی تھیں اور کہا ہے کہ حکومت کا فی الحال چھٹیاں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

چین پاکستان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ: سی پیک سمیت مشترکہ مفادات کے تحفظ پر اتفاق

رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے مقررہ تاریخ کے مطابق ہی دوبارہ کھولے جائیں گے اور طلبہ و والدین کو افواہوں پر کان نہیں دھرنا چاہیے۔ دوسری جانب گورنر پنجاب نے بھی اس امر پر زور دیا ہے کہ تعلیمی فیصلوں میں پرائیوٹ اسکولز کو بطور اسٹیک ہولڈر شامل کیا جانا چاہیے تاکہ تعلیمی عمل میں بہتری لائی جا سکے۔

واضح رہے کہ اسکولوں کی دوبارہ شروعات کے حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ سابقہ شیڈول ہی برقرار رہے گا اور تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 12 جنوری سے اپنی باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.