sui northern 1

قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ چار دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں

قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ چار دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں

0
Social Wallet protection 2

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی گروپ ‘فتنۃ ہندوستان’ سے وابستہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

sui northern 2

ٹریوس ہیڈ نے آسٹریلیا کے اوپننگ پارٹنر کے طور پر جیک ویدرالڈ کی حمایت کر دی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ملٹری میڈیا ونگ نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، یہ دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

عزمِ استحکام اقدام کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری طاقت کے ساتھ آپریشن جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھارت کے حمایت یافتہ ‘فتنۃ الخوارج’ نیٹ ورک سے وابستہ خوارج کی موجودگی پر ایک مخصوص انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے چار خوارج ہلاک ہوئے تھے۔ اس کارروائی میں بھی عسکریت پسندوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا جو خطے میں مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.