sui northern 1

امریکاکا نائجیریا میں داعش کے دہشتگردوں کیخلاف طاقتور حملہ

امریکاکا نائجیریا میں داعش کے دہشتگردوں کیخلاف طاقتور حملہ

0
Social Wallet protection 2

**امریکا نے شمال مغربی نائجیریا میں داعش کے خلاف فضائی حملہ کیا**

sui northern 2

امریکا نے شمال مغربی نائجیریا میں داعش سے وابستہ دہشتگردوں کے خلاف ایک طاقتور فضائی حملہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ دفاع نے انتہائی درستی اور کامیابی کے ساتھ یہ کارروائی کی۔

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو کیسز کا تحریری فیصلہ جاری، محمود الرشید کو 33 سال قید کی سزا

ٹرمپ نے اپنے پیغام میں الزام لگایا کہ داعش اس علاقے میں مسیحیوں کو "ایسی بے رحمی سے قتل کر رہی ہے جو صدیوں میں نہیں دیکھی گئی”۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تشدد جاری رہا تو اس کے "سخت نتائج” ہوں گے۔

یہ فوجی کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے گذشتہ ہفتوں میں نائجیریا میں مسیحیوں کے خلاف تشدد کے حوالے سے ممکنہ فوجی اقدامات کی منصوبہ بندی کی ہدایات جاری کی تھیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بھی حال ہی میں مسیحیوں کے خلاف تشدد میں ملوث نائجیریا کے افراد اور ان کے اہل خانہ پر ویزا پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب نائجیریا کی حکومت کا مؤقف ہے کہ ملک میں سرگرم مسلح گروہ مسلم اور مسیحی دونوں برادریوں کو یکساں طور پر نشانہ بنا رہے ہیں، اور تشدد کی کارروائیاں مذہبی بنیادوں پر امتیاز سے بالاتر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.