Gas Leakage Web ad 1

اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

0

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر اماراتی صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے، وزیراعظم کی مبارکباد

دورے کے دوران صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں، جن میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اماراتی صدر کے دورے کے پیش نظر کل بروز جمعہ اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.