Gas Leakage Web ad 1

امریکا: غیرقانونی تارکینِ وطن کو کرسمس پر ملک چھوڑنے کیلئے 3 ہزار ڈالر اور مفت سفر کی پیشکش

امریکا: غیرقانونی تارکینِ وطن کو کرسمس پر ملک چھوڑنے کیلئے 3 ہزار ڈالر اور مفت سفر کی پیشکش

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کرسمس کے موقع پر غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کے لیے ایک بڑی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق جو افراد سال کے اختتام سے پہلے رضا کارانہ طور پر امریکا چھوڑ دیں گے، انہیں 3 ہزار امریکی ڈالر اور مفت فضائی سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جو غیر قانونی تارکینِ وطن سی بی پی ہوم ایپ کے ذریعے خود واپسی کے لیے رجسٹریشن کروائیں گے، انہیں 3 ہزار ڈالر کے ساتھ اپنے ملک واپسی کا مفت ٹکٹ دیا جائے گا، جبکہ امریکا نہ چھوڑنے کی صورت میں عائد ممکنہ شہری جرمانے اور سزائیں بھی معاف کر دی جائیں گی۔

پنجاب میں4 سال بعد آٹھویں کے بورڈ امتحانات کا اعلان

واضح رہے کہ یہ رقم اس پیشکش سے تین گنا زیادہ ہے جو مئی میں ایک ہزار ڈالر کے طور پر متعارف کرائی گئی تھی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعطیلات کے دوران رضا کارانہ واپسی کے عمل کو تیز کرنا اور نفاذ سے متعلق اخراجات میں کمی لانا ہے۔

ڈی ایچ ایس نے بتایا کہ سی بی پی ہوم ایپ کے ذریعے خود واپسی ایک تیز، مفت اور آسان عمل ہے، جس میں درخواست کے بعد سفر کے تمام انتظامات حکومت خود کرتی ہے۔

محکمے نے خبردار کیا ہے کہ جو افراد اس پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے، ان کے لیے گرفتاری اور جبری ملک بدری ہی واحد راستہ ہوگا، اور ایسے افراد کو مستقبل میں امریکا واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی وزیر داخلہ کرسٹی نوم نے بھی غیر قانونی تارکینِ وطن سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، بصورت دیگر حکومت انہیں تلاش کر کے گرفتار کرے گی۔

واضح رہے کہ سی بی پی ایپ کو بائیڈن انتظامیہ کے دور میں پناہ کے انٹرویوز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا، جسے بعد میں ٹرمپ انتظامیہ نے نئے مقصد کے تحت دوبارہ لانچ کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.