کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت کرے گی اور آئینی عدالتوں کے قیام کے حق میں ہے۔
کراچی میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کے معاملے پر پارٹی کی حمایت واضح ہے، تاہم میثاقِ جمہوریت میں طے شدہ دیگر معاملات پر بھی نظرثانی کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مساجد کے حوالے سے جوگفتگوکی وہ قابلِ افسوس ہے: طاہر اشرفی
ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں ججز کی تقرری اور تبادلوں سے متعلق حکومتی تجاویز پر ارکان کی آرا تقسیم رہیں۔ بعض اراکین نے مؤقف اپنایا کہ ججز کے تبادلوں کا اختیار حکومت کو نہیں لینا چاہیے بلکہ یہ اختیار جوڈیشل کمیشن کے پاس ہی رہنا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینئر رہنماؤں نے خبردار کیا کہ عدلیہ کو کمزور کرنے سے سب سے زیادہ نقصان سیاسی قوتوں کو پہنچ سکتا ہے، اس لیے کسی بھی آئینی ترمیم میں عدلیہ کی خودمختاری کو ہر حال میں برقرار رکھا جانا چاہیے۔