Gas Leakage Web ad 1

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کا دورہ برونائی، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کا دورہ برونائی، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک نے دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی کے سلطان سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سلطانِ برونائی نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور کارکردگی کو سراہا۔

ممدانی سے اختلاف ختم، ٹرمپ کا حیران کن یوٹرن

دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیر دفاع اور رائل برونائی آرمڈ فورسز کے کمانڈر سے بھی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے موارا نیول بیس اور ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمڈ فورسز کا دورہ کیا اور اکیڈمی میں "پاکستان کا علاقائی امن و استحکام میں کردار” کے موضوع پر خطاب کیا، جس میں انہوں نے پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اکیڈمی کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس کے طلبہ سے بھی بات چیت کی، جن میں 19 مختلف ممالک کے افسران شریک تھے۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے وفود نے عالمی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

برونائی کی سول اور عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی برونائی آرمڈ فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.