Gas Leakage Web ad 1

راولپنڈی میں ڈینگی کی سنگین صورتحال، جامع رپورٹ جاری

راولپنڈی میں ڈینگی کی سنگین صورتحال، جامع رپورٹ جاری

0

راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈینگی سے متعلق سال 2025 کی تازہ رپورٹ جاری کر دی۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق رواں سیزن میں راولپنڈی میں ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 1093 رپورٹ ہوئی ہے، جبکہ ضلع بھر میں 16 ہزار 810 مریضوں کی سکریننگ مکمل کی گئی۔
جعلی خبروں اور غلط معلومات سے ہوشیار رہیں، آرمی چیف

ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، اور اس وقت مختلف اسپتالوں میں 56 مریض زیر علاج ہیں۔ سال 2025 کے دوران ڈینگی سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ویکٹر سرویلنس اور آپریشنز کے دوران صحت ٹیموں نے 58 لاکھ 8 ہزار سے زائد گھروں کا معائنہ کیا، جن میں سے 1 لاکھ 83 ہزار 912 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی پائی گئی۔

مجموعی طور پر 2 لاکھ 9 ہزار 162 لاروا تلف کیے گئے، جبکہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور لاروا کی موجودگی پر 4551 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ مزید 1562 مقامات کو سیل اور 3550 چالان بھی کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1 کروڑ 10 لاکھ 50 ہزار 7 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.