Gas Leakage Web ad 1

سوات؛ انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید، وزیر داخلہ کا خراجِ عقیدت

سوات؛ انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید، وزیر داخلہ کا خراجِ عقیدت

0

اسلام آباد:
وفاقی وزیر داخلہ نے سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سوات کے علاقے مٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں لیویز اہلکار عبدالکبیر شہید ہو گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ لیویز اہلکار عبدالکبیر نے فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا، جو قابلِ فخر عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی ٹیم پر حملہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.