Gas Leakage Web ad 1

بابر اور رضوان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کا امکان؟ اہم خبر سامنے آگئی

0

لاہور: ایشیا کپ 2025 میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود سلیکشن کمیٹی نے کپتان سلمان علی آغا پر مکمل اعتماد برقرار رکھا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کے درمیان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاریوں پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

دونوں کا اتفاق ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک قومی ٹیم کے کمبی نیشن اور قیادت میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی سلمان علی آغا ہی قیادت کریں گے جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔

ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اس حوالے سے ایک اہم اجلاس آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

سینئر اسپورٹس تجزیہ کار عبدالماجد بھٹی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کی مشترکہ رائے یہی ہے کہ موجودہ حالات میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.