Gas Leakage Web ad 1

شادی پر کسی کو دیکھ کر نہیں اپنی استطاعت کے مطابق لباس پہنیں: ماورا کا لڑکیوں کو مشورہ

0

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماورا حسین نے شادی کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کو عروسی جوڑے کے بارے میں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق لباس پہنیں اور کسی قسم کا دباؤ نہ لیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ دلہن کو دوسروں کے مہنگے جوڑے دیکھ کر پریشان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ دلہن کا لباس چاہے جیسا بھی ہو، اچھا لگتا ہے۔ ماورا نے اپنی شادی میں سسرال کے خاندانی زیورات اور جوڑے پہن کر خوشی محسوس کی اور چاہتی ہیں کہ یہ چیزیں اپنی بیٹی یا بہو کو دیں۔ اداکارہ نے فروری دو ہزار پچیس میں اداکار امیر گیلانی سے شادی کی تھی اور ان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.