Gas Leakage Web ad 1

انگلینڈ کے سابق کپتانوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیوں کی تجویز دیدی

0

 انگلینڈ کے سابق کپتانوں الیسٹر کک اور مائیکل وان نے ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی کی سفارش کی ہے۔ الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ بولنگ ٹیم چاہے تو تیس اوورز کے بعد نیا بال لے سکتی ہے تاکہ وکٹیں لینے کے زیادہ مواقع پیدا ہوں۔ مائیکل وان نے متبادل کھلاڑیوں کے قانون میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی تبدیلی صرف کنکشن کی وجہ سے نہیں بلکہ انجری کی صورت میں بھی ہونی چاہیے، جیسے حالیہ سیریز میں بھارتی بلے باز رشبھ پنت کی مثال دی گئی، وہ مزید کہتے ہیں کہ کرکٹ میں بھی دوسرے کھیلوں کی طرح متبادل کھلاڑیوں کی اجازت ہونی چاہیے اور انجری کی جانچ کے لیے ایک آزاد ڈاکٹر کا ہونا ضروری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.