پاکستانی اداکار اور گلوکار اذان سمیع خان نے بتایا کہ کئی بار ان سے کہا گیا کہ وہ اپنے والد گلوکار عدنان سمیع خان سے لاتعلقی ظاہر کریں، حالانکہ وہ اپنے والد سے بہت محبت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اپنے والد کی کچھ باتوں سے متفق نہیں، مگر بحیثیت والد ان کی عزت کرتے ہیں، اذان نے مایوسی کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پر انہیں غدار کا بیٹا کہا جاتا ہے حالانکہ وہ پاکستان میں رہتے اور کام کرتے ہیں، والد کی بھارت میں شہریت اور اعزازات کے باوجود وہ کبھی وہاں نہیں گئے اور اپنے ملک سے محبت کا اظہار کیا، انہوں نے سوال کیا کہ کیا انہیں پوری زندگی یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ وہ بھی محب وطن ہیں، اذان نے کہا کہ ایسی تنقید بہت تکلیف دہ ہے کیونکہ وہ خود بھی بہت حب الوطن ہیں۔