قوتِ خرید 58 فیصد کم ہوگئی، سابق بینکر شبلی فراز کی سینئیربینکر وزیرخزانہ پر تنقید

0

قوتِ خرید 58 فیصد کم ہوگئی، سابق بینکر شبلی فراز کی سینئیربینکر وزیرخزانہ پر تنقید
پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوتِ خرید 58 فیصد کم ہوگئی ہے۔
عمران خان کی پارٹی مین شامل ہو کر سیاست دان بننے سے پہلے خود ایک بینک کے ملازم رہنے والے شبلی فراز نے سینئیر بینکنگ پوزیشنز میں کام کرتے ہوئے سیاست مین آنے والے امحمد اورنگ زیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ” ہمارے وزیرِ خزانہ ایک بینکر ہیں جو صرف اس پر کام کرتے ہیں کہ قرضہ کیسے لیا جا سکتا ہے، قرض لینے والوں کی خود مختاری اور آزاد خارجہ پالیسی نہیں دے سکتے۔”
شبلی فراز نے کہا، "ملک کی موجودہ صورتحال” میں امید کی واحد کرن "ایک ہی شخص” ہے جس کو قید کیا ہوا ہے، ابھی تک لوگوں کو توڑنے والی پالیسی پر عمل ہو رہا ہے. شبلی فراز نے کہا، جو وزیر بنے ہوئے ہیں وہ لوگوں میں جا نہیں سکتے۔
شبلی فراز نے دھمکی دی، ڈیجیٹل ایج میں ہر ایک چیز ریکارڈ ہو رہی ہے، کچھ لوگ ادھر حساب دیں گے اور کچھ آگے خدا کے سامنے حساب دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.