گورنر ہاؤس کے دفتر کی بندش کا معاملہ؛قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور

0

گورنر ہاؤس کے دفتر کی بندش کا معاملہ؛قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور

کراچی( نیوز ڈیسک) گورنر ہاؤس کے دفتر کی بندش کے معاملے پر قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی گئی ۔
گورنر ہاؤس سندھ میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس نہ ہونے پر قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے اور دفتر کی بندش کیخلاف درخواست دائر کردی،
سندھ ہائیکورٹ نے اویس قادر شاہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی، وکیل نے کہاکہ اویس قادر شاہ کی درخواست پر آج ہی سماعت ہوگی۔
قائم مقام گورنر سندھ کاکہناتھا کہ آئینی پوزیشن پر بیٹھا ہوں، میرا حق ہے گورنر ہاؤس جاؤں،گورنر ہاؤس میں محرم الحرام کےحوالے سے اہم میٹنگ تھی،وزیرداخلہ سندھ اور آئی جی پولیس پہنچ چکے تھے،ان کاکہناتھا کہ پرنسپل سیکرٹری نے بتایا کہ گورنر صاحب چابیاں ساتھ لے گئے،آئین کی پاسداری اور آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.