ایران نے پاسدارانِ انقلاب کے نئے انٹیلی جنس چیف کا اعلان کر دیا

0

ایران نے پاسدارانِ انقلاب کے نئے انٹیلی جنس چیف کا اعلان کر دیا

تہران ( نیوز ڈیسک) ایران نے جنرل محمد کاظمی کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد پاسدارانِ انقلاب کے نئے انٹیلی جنس چیف کا اعلان کر دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل مجید خادمی کو پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلی جنس تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق جنرل مجید خادمی اس سے قبل وزارتِ دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صہیونی حکومت کے تہران پر حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ افسران شہید ہوئے تھے۔
ایرانی پاسدران انقلاب کے مطابق اتوار کو تہران پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی، ان کے نائب جنرل حسن محقق اور جنرل محسن باقری شہید ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.