نئے مالی سال میں پنجاب پولیس کے لیے 200 ارب روپے کا بجٹ مختص

0

پنجاب حکومت نے نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں پنجاب پولیس کے لیے 200 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کردیا

جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 ارب روپے سے زائد کی اضافی رقم ہے۔
حکام کے مطابق کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے لیے نئے مالی سال میں 6.54 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ گورننس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے 5 ارب 94 کروڑ 66 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
آئی ٹی سیکٹر کے لیے مختص اس خطیر رقم سے پنجاب سیف سٹی منصوبوں کی تکمیل کا اہتمام کیا جائے گا۔
لاہور سیف سٹی پروجیکٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے 1.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ اسمارٹ سیف سٹیز پروگرام کی تکمیل کے لیے 2 ارب 54 کروڑ روپے الاٹ کیے گئے ہیں۔
پنجاب پولیس کی بلڈنگز کی تعمیر نو اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے 7 ارب 49 کروڑ 99 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
تنخواہوں کی مد میں 64.92 ارب روپے اور الاؤنسز کی مد میں 102.48 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.