عالیہ حمزہ 9مئی کے مقدمہ سے بری

0

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ کو 9مئی کے مقدمہ سے بری کر دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کیخلاف 9مئی کے مقدمہ کی سماعت ہوئی،عالیہ حمزہ تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا۔

مزیدپڑھیں:عالیہ حمزہ کو کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

عالیہ حمزہ پر 9مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا،سرگودھا جیل سے رہائی پر عالیہ حمزہ کو گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا.

عالیہ حمزہ اور وکلا کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا،عدالت نے عالیہ حمزہ کو مقدمہ سے بری کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.